مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں تعینات امریکی جنرل جان نکلسن نے افغان فوج کے لئے ہندوستانی مدد کی حمایت کی کرتےہوئےکہاہےکہ حقانی نیٹ ورک، لشکرطیبہ،جیش محمد پورےخطےکیلئےخطرہ ہیں۔ اطلاعات کے مطابق افغانستان میں امریکی آپریشنزکے کمانڈرجنرل جان نکلسن نے کہا کہ افغانستان کومزید ملٹری ایئرکرافٹس کی ضرورت ہے تاکہ وہ طالبان اور دیگر دہشتگرد گروپوں سے نمٹ سکے،بھارت نےافغانستان کوچارایم آئی 25ہیلی کاپٹرزفراہم کئےہیں۔ جنرل نکلسن نے کہا کہ حقانی نیٹ ورک ، لشکر طیبہ اور جیش محمد جیسے گروپ نہ صرف افغانستان بلکہ بھارت سمیت پورے خطے کیلئے خطرہ ہیں۔ انہوں نے بھارت کےاپنے دوسرے دورے میں بھارت کے مشیر قومی سلامتی اجیت دوول، اور وزیر دفاع موہن کمار سے ملاقاتیں کیں اور افغانستان کی صورتحال اور خطے میں دہشتگردی کے خطرات سمیت مختلف ایشوز پر بات کی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے ہزاروں افغان فوجیوں کی تربیت سے ملک کو بہت مدد ملی اور یہ نیٹو اور امریکہ کے مقاصد سے ہم آہنگ ہے۔
افغانستان میں تعینات امریکی جنرل جان نکلسن نے افغان فوج کے لئے ہندوستانی مدد کی حمایت کی کرتےہوئےکہاہےکہ حقانی نیٹ ورک، لشکرطیبہ،جیش محمد پورےخطےکیلئےخطرہ ہیں۔
News ID 1866139
آپ کا تبصرہ